جرمنی: زاہد عباس کی بیٹے کے انتقال پر قمر زمان کائرہ سے تعزیت

May 26, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس نے پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ان کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر ٹیلی فون پر تعزیت کی۔

دوران تعزیت سید زاہد عباس نے کہا کہ پروردگار کائرہ خاندان کو صبر و جمیل عطا کرے اور مرحوم نوجوان کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کرے،آمین۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جرمنی کے ارکان جماعت کے ساتھیوں کے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

قمر الزامان کائرہ نے ٹیلیفونک تعزیت کے دوران زاہد عباس اور پیپلز پارٹی جرمنی کے تمام جیالوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جرمنی نے مرحوم بیٹے کے لئے جتنی تقریبات منعقد کی ہیں،میں ان کا شکر گزار ہوں۔