کرتارپور راہداری پر تکنیکی مذاکرات

May 27, 2019

اسلام آباد (این این آئی)کرتارپور راہداری پر تکنیکی مذاکرات کا آئندہ دور آج27مئی کو ہو گا۔ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کے مطابق کرتارپور راہداری پرتکنیکی مذاکرات کا آئندہ دور 27مئی کو ہو گا،تکنیکی مذاکرات کا دور زیروپوائنٹ پر ہو گا جس میں دونوں ملکوں کے تکنیکی ماہرین شرکت کریں گے۔ بھارتی ہائی کمشنر کے مطابق امید ہے کہ کرتارپور پر منسوخ ہونے والی مرکزی میٹنگ بھی جلد منعقد ہو گی۔