Advertisement

بے ریش لڑکوں کو اعتکاف سے روکنا کیا ٹھیک ہے؟

May 31, 2019
 

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ہماری مسجد میں اس سال سے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے باریش ہونے کی شرط لگائی گئی ہے اور بے ریش لڑکوں کا بیٹھنا ممنوع قرار دیا ہے۔ اب کچھ لڑکوں کے بزرگ اس پر بہت ناراض ہورہے ہیں کہ یہ اپنی طرف سے شریعت میں اضافہ ہے اور جب اللہ اور اس کے رسولﷺ نے پابندی نہیں لگائی تو یہ کون ہوتے ہیں؟ آیا ان بزرگوں کا یہ کہنا درست ہے؟ اور کیا مسجد والوں کا اس طرح کی پابندی لگانا درست ہے؟

جواب:۔سمجھدار لڑکا اگر چہ بالغ نہ ہو، اعتکاف میں بیٹھ سکتا ہے، لیکن اگر کمیٹی اندیشہ فتنہ کی وجہ سے بے ریش لڑکوں پر پابندی کا فیصلہ کرتی ہے یا اس وجہ سے ممانعت کرتی ہے کہ غیر سنجیدہ ہونے کی وجہ سے دوسروں کی عبادات میں خلل پڑتا ہے تو پابندی کا فیصلہ درست ہے۔


مکمل خبر پڑھیں