Advertisement

مرض کی وجہ سے اعتکاف توڑنے کا حکم

May 31, 2019
 

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔مجھے اعتکاف کابے حد شوق ہے، لیکن اکثر بیمار رہتاہوں، اس لیے ڈرتا ہوں کہ اگر اعتکاف میں بیٹھ گیا اور پھر مجبوری میں توڑنا پڑگیا تو پھر قضا کرنی ہوگی اور دس دن کی قضا میرے لیے مشکل ہوگی۔

جواب:۔اللہ پاک پر توکل کرتے ہوئے اعتکاف میں بیٹھ جائیں ،بالفرض اعتکاف ختم کرنا پڑے تو ایک ہی دن کی قضا واجب ہوگی۔(شامی ج:۲،ص:۱۳۳)


مکمل خبر پڑھیں