چشتیاں، نوسر باز خاتون 4 ساتھیوں سمیت گرفتار

May 31, 2019

چشتیاں میں موبائل فون پر تعلقات بناکر شہریوں سے رقم بٹورنے والی نوسر باز خاتون اور اس کے 4 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نوسرباز خاتون کو شہریوں کی درخواست پر کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا، گرفتار خاتون شہریوں کے موبائل فونز پر کال کرکے پہلے اپنے لیے نوکری کی اپیل کرتی تھی، پھر انہیں اپنے جال میں پھنسا کر اسلحے کے زور پر ساتھیوں سے مل کر عریاں ویڈیوز اور تصویریں بنواتی اور پھر ان ویڈیوز کی بنیاد پر لوگوں بلیک میل کرکے رقم بٹورتی تھی۔

ملزمہ اور اس کے ساتھی عابد سمیت 4 افراد کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے۔

گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے کی رقم برآمدگی اور وارداتوں کی مکمل تفصیل کے لئے مزید تفتیش جاری ہے ۔