شان نے قومی ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟

June 01, 2019



معروف اداکار شان شاہد نے قومی کرکٹٹیم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی پریشر کے بغیر اپنے کھیل پر توجہ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ہر قوم ہمیشہ اپنے ہیروز کا ساتھ دیتی ہے کیونکہ جب وہ اُبھرتے ہیںتو پوری قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔

انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیاکہ وہ اپنا کھیل بغیر کسی پریشر کے کھیلیںکیونکہ یہ وہ ہی میدان ہیںجہاں لڑکے مرد مجاہد بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے کرکٹورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کواپنے پہلے میچ میںویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

قومی ٹیم کی مایوس کُن کارکردگی پر جہاں انہیںتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں اداکار شان شاہد نے قومی ٹیم کی حمایت کر دی ہے۔