Advertisement

ساہیوال: اسپتال میں اے سی کی خرابی سے 5 بچوں کی موت کی تردید

June 02, 2019
 

ساہیوال کے اسپتال میں ایئر کنڈیشن خراب ہونے سے پانچ نومود بچوں کی ہلاکت کی ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ نے تردید کردی۔

ڈپٹی سیکریٹری رفاقت علی نے کہا کہ اسپتال میں تین بچوں کی اموات ہوئیں، دو بچے نجی کلینکس سے کیس بگڑنے پرلائے گئے تھےجبکہ تیسرے بچے کی موت وارڈ میں ہوئی جس کا اے سی کی خرابی سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان وزارت صحت پنجاب کے مطابق بچوں کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ وزیرصحت یاسمین راشد کو پیش کردی گئی جبکہ اے سی نہ چلنےکوبچوں کی ہلاکت کی وجہ قراردینا بےبنیاد ہے۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بچوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے پر دل خون کے آنسو روتاہے،ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں بچوں کے والدین کے ساتھ ہیںاور پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں