Advertisement

لاہور، مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

June 03, 2019
 

لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاون میں نامعلوم افراد کی مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقع شاہدرہ ٹاؤن میں عید گاہ مسجدکے باہر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد آئے اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور زخمی ہونے والوں کی شناخت شبیر اور خلیل کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔


مکمل خبر پڑھیں