Advertisement

جمعیت کے تحت مختلف طلبہ تنظیموں کے اعزاز میں دعوت افطار

June 05, 2019
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت کی جانب سے جامعہ کراچی کی تمام طلبہ تنظیموں کے ذمے داران کے لیے افطار کا انعقاد کیا گیا جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر عاصد علی و ذمہ داران، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریش کے رہنما نور احمد و ذمہ داران، پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سفیر رشید و ذمہ داران اور آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے آرگنائزر ذیشان شوکت نے شرکت کی ۔ ترجمان جمعیت جامعہ کراچی خواجہ برہان کا کہنا تھا کہ جمعیت دیگر طلبہ تنظیموں کے درمیان محبتوں کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور آج کی افطار اس کی مثال ہے ۔ افطار میں یہ طے پایا کہ تمام طلبہ تنظیموں کی جانب سے اگلے سمسٹر میں طلبہ کے لئے ایک بڑی سرگرمی منعقد کی جائیگی ۔


مکمل خبر پڑھیں