صوابی: کشتی ڈوب گئی، 3 بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

June 07, 2019

خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں واقع کنڈل ڈیم میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والی 3 بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

بدقسمت کشتی میں سوار 38 سیاح عید کی تعطیل پر کنڈل ڈیم میں پکنک منا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے جن میں سے 35 افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کنڈل ڈیم میں پیش آیا تھا، جہاں سیاحوں سے بھری کشتی ڈوب گئی تھی۔

کشتی میں 38 افراد سوار تھے، ریسکیو اہلکاروں نےحادثے کے فوری بعد امدادی کارروائی کرتے ہوئے 35 سیاحوں کو گزشتہ رات زندہ نکال لیا تھا۔

واقعے میں تین بچیاں لاپتہ ہو گئی تھیں جن کی تلاش جاری تھی، ان بچیوں کی لاشیں آج صبح نکال لی گئیں۔