Advertisement

عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچی

June 07, 2019
 

فائل فوٹو

عید کی چھٹیوں اور اچھے موسم کو انجوائے کرنے کےلئے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی۔

ترجمان راولپنڈی ٹریفک پولیس کے مطابق عید کے پہلے دن سے اب تک مری میں 55ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں اور 29ہزار سے زائد واپس گئیں۔

ترجمان نے اعداد وشمار پیش کرکے بتایا کہ اب تک مری میں 55ہزار 460سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں جبکہ 29ہزار 769کے قریب گاڑیاں واپس گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی او مری محمد بن اشرف نے ٹریفک کے بہترین انتظامات برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

فائل فوٹو

ترجمان نے یہ بتایا کہ ٹریفک پولیس سیاحوں کو ٹریفک سہولیات کے ساتھ معاونت، مدد اور رہنمائی کیلئے کوشاں ہے، سیاح غلط پارکنگ سے گریز کریں۔

ترجمان نے کہا کہ سیلفیاں بنانے کے لئے سڑک کے اوپر گاڑیاں کھڑی کرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر نہ کریں۔

ترجمان کے مطابق رش میں ڈبل لائن ہرگزنہ بنا ئیں تاکہ روڈ یوزرز کو ٹریفک پریشانی نہ ہو، صرف پارکنگ والے ایریا میں گاڑی پارک کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون سے ہی بہتر ٹریفک سہولیات میسر آسکیں گی۔


مکمل خبر پڑھیں