Advertisement

میہڑ : ڈاکوئوں نے شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا

June 08, 2019
 

میہڑ (نامہ نگار) جرائم پیشہ ملزمان نے علاقے میں لوٹ مار کا راج قائم کیا ہوا ہے، شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں ، اسی حوالے سے عیدالفطر کے دوسرے دن تھانہ بی سیکشن کی حدود میں تھیبا روڈ پر مسلح ڈاکوئوں نے شہری سمیر کھوکھر سے موٹر سائیکل ، 7 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانا بنا کر فرار ہو گئے، واقعہ کے بعد شہریوں نے احتجاج کیا۔


مکمل خبر پڑھیں