Advertisement

انجیر کے بے شمار فوائد

June 05, 2019
 

انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتاہے، قرآن میںاللہ تعالیٰ نے اس کی قسم بھی کھائی ہے۔ انجیر کی ایک تاریخ ہے اور یہ صدیوںسے میٹھے کھانوںمیںاستعمال ہو تی آرہی ہے۔ اس کا نباتاتی نام فیک کریکا ہے۔ اس کا ذائقہ منفرد ہوتا ہے ، جبکہ اس کے ننھے ننھے بیج بآسانی کھالیے جاتے ہیں۔

غذائی خصوصیات

انجیر میںقدرتی طورپربہت زیادہ چینی، منرلز اور قابلِ حل فائبر ہوتاہے۔ اس کےمنرلز میں پوٹاشیم، کیلشیم ، میگنیشیم، فولاد اور تانبا ہوتاہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ، وٹامن اے اور وٹامن کے کا بھی زبردست ذریعہ ہے، جو آپ کو صحت مند رکھنے میںبہت کام کرتے ہیں۔ یو ایس ڈی اے نیشنل نیوٹریئنٹ ڈیٹا بیس کے مطابق ان سے ہڈیوں کی مضبوطی بڑھتی اور فشار خون میںکمی آتی ہے۔ خشک انجیر میں فینول اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں، جو صحت کو بہتر رکھنے کے کام آتے ہیں۔ انجیر کمزور لوگوں کو سڈول جبکہ چہرے کو سرخ و سفید بناتی ہے۔ انجیر کے دیگر فوائد کچھ یوںہیں:

وزن میںکمی

انجیر میں موجود فائبر وزن کم کرنے میں مدد کرتاہے اور اکثر فربہ لوگوںکو اس کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔ امریکا کی یونیورسٹی آف اسکرینٹن میںکی گئی ایک تحقیق کے مطابق خشک میوہ جات خاص طور پر انجیر غذائی افادیت حاصل کرنےکا آسان اور بہترین ذریعہ ہے لیکن چونکہ اس میںشکر کی زائد مقدار ہوتی ہے تو اس کے زیادہ استعمال سے وزن بھی بڑھ سکتاہے، خاص طور پر جب اسے دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ جتنی انجیر آپ کو تجویز کی جائے، اس سے زیادہ نہ کھائیں۔ انجیر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اسے چلتے پھرتے بچے بڑے سب کھا سکتے ہیں۔

ہڈیوں کی مضبوطی

تحقیق سے پتہ چلاہے کہ انجیر کیلشیم سے بھرپور ہوتاہے، جو ہماری ہڈیوںکو مضبوط رکھنے میںاہم کردار ادا کرتاہے۔ اس سے ہڈیوںکے بھربھرے پن یعنی آسٹیو پروسس کا خطرہ بھی کم ہوتاہے۔ اس کے علاوہ اس میںفاسفورس بھی ہوتاہے، جو ہڈیوںکی نشوونما اور ان کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے میں مدد کرتاہے۔ انجیر کا جام بھی کیلشیم کے حصول میںکردار ادا کرتاہے۔

بلڈ پریشر میںکمی

بہت سے لوگ نمک کی شکل میں سوڈیم لیتے ہیں لیکن کم مقدار میں پوٹاشیم جبکہ سوڈیم کی زائد سطح ہائپر ٹینشن کا باعث بن سکتی ہے۔ انجیر میںپوٹاشیم زیادہ اور سوڈیم کم ہوتاہے، اس لئے یہ ہائپرٹینشن کا عمدہ دفاع کرتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ایسا پھل ہے، جس سے جسم کو راحت ملتی اور اعصابی نظام عمدگی سے کام کرتاہے۔

امریکن ڈائبٹیس ایسوسی ایشن زائد فائبر کی وجہ سے ذیابطیس کے مریضوں کوانجیر کھانا تجویز کرتی ہے۔ انجیر کے پتے انسولین کی مقدار کو کم کرتے ہیں، جو ذیابطیس کے مریضوںکو انسولین کے انجیکشن کے ذریعے درکار ہوتی ہے۔ انجیر میںموجود پوٹاشیم کھانا کھانے کے بعد شوگر کی جسم میں جذب ہونے والی مقدار کو ریگولیٹکرنے میں مدد کرتی ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل

ایک ریسرچ کے مطابق انجیر میںوافرمقدار میںپولی فینولز موجود ہوتے ہیں۔پولی فینولز دراصل اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو جسم کے تکسیدی اسٹریس کو تحفظ دیتے ہیں۔

قبض سے بچائو

امریکا کی یونیورسٹی آف اسکارنٹن کی ایک اسٹڈی کے مطابق انجیر میں خاص مقدار میں اچھا فائبر موجود ہوتاہے۔ یہ معدے کے افعال کو بہتر کرتے ہوئے جسم کو صحت مند رکھتااور قبض سے بچاتاہے۔ اس کے علاوہ یہ معدے کے افعال میںبہتری لاتے ہوئے ڈائیریا اور بواسیر جیسے عوارض سے بھی محفوظ رکھنے میںمدد کرتاہے۔

کولیسٹرول کی کم سطح

انجیر میںپیکٹن (pectin)ہوتا ہے ، جو حل پذیر فائبر کی وجہ سے پیٹ کے افعال کو درست رکھتاہے۔ جب فائبر نظام ہاضمہ کے راستے پر حرکت کرتاہے، تو یہ کولیسٹرول کے اضافی ڈھیر کی صفائی کرتا چلا جاتاہے اور اسےنظام اخراج کے ذریعے باہر دھکیل دیتاہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق پیکٹن کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میںمعاون ثابت ہوتاہے۔

الزائمر سے تحفظ

دماغی امراض سے محفوظ رکھنے والے پھلوںمیں انجیر سب سے بہترین ہے۔ آسٹریلیا اور امریکا کی مشترکہ تحقیق کے نتیجے میںیہ بات سامنے آئی ہےکہ یہ پھل بڑھتی عمرکی وجہ سے دماغی خلیوں میں ہونے والی کمی کو روکتاہے، جس سے الزائمر جیسی بیماریوںکا خطرہ کم ہونے میںمدد ملتی ہے۔

حلق کی سوز ش میںآرام

انجیر میں موجود لیس دار مادے (Mucilage) کی زائد مقدار گلے کی سوزش کو ٹھیک کرنےاور اس سے محفوظرہنے میںمدد دیتا ہے۔ اس پھل کی آرام پہنچانے والیخاصیت گلے کی نالیوںکے اسٹریس کو سکونپہنچانے میںبھی بہت کام آتی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں