Advertisement

اٹک:سیلفی لیتا نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

June 08, 2019
 

لارنس پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر 18 سالہ نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان ٹریک پر سیلفیاں بنا رہا تھا ۔

ریسکیو عملے کے مطابق لارنس پور ریلوے اسٹیشن کے قریب نوجوان گزشتہ روز ٹرین کی زد میں آیا تھا۔

کامرہ کینٹ کے رہائشی 18 سالہ عمیر کا ٹرین کے قریب پہنچنے پر اچانک بھاگنے سے پاؤں پھسل گیا تھا.

شدید زخمی کو ابتدائی امداد کے بعد پی اے سی اسپتال کامرہ منتقل کیا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں