Advertisement

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا

June 09, 2019
 

پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، بلوچستان کے مشرقی حصوں اور صوبہ سندھ میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔

جیکب آباد گزشتہ روز ملک کا گرم ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت پچاس ڈگری کو چھو گیا جبکہ مٹھی، دادو، روہڑی، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی والوں کو گرمی اور حبس زدہ ماحول مزید کچھ روز برداشت کرنا ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پیر اور منگل تک شہریوں کو گرم اور مرطوب موسم کا سامنا کرنا ہوگا۔ 20 جون سے موسم بہتر ہونے لگے گا۔


مکمل خبر پڑھیں