Advertisement

ڈگری: کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک،3؍افراد زخمی

June 10, 2019
 

ڈگری ( نامہ نگار) ڈگری نوکوٹ روڈ پر ڈیوری اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 20 سالہ نوجوان علی ڈنو ولد لقمان جروار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈگری کے قریب ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی۔ جو اسے تدفین کے لئے گوٹھ حمزہ خان جروار لے گئے۔ جبکہ کار میں سوار کنری کے رہائشی نذیر آرائیں، انوری بی بی اور فرحانہ پرویز بھی زخمی ہو گئیں۔


مکمل خبر پڑھیں