Advertisement

سیٹھارجہ :جانوری برادری میں تصادم ،9 افراد زخمی

June 10, 2019
 

سیٹھارجہ ( نامہ نگار) سیٹھارجہ تھانے کی حدود میں جانوری برادری میں تصادم کے دوران دونوں فریقوں کے نو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گائوں شہمیر خان جانوری میں جانوری برادری کے دو فریقین کے درمیان زرعی زمین سے واٹرکورس نکالنے پر جھگڑا ہوگیا جس میں اینٹوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے باعث ایمان علی، سہراب، علی بخش، پنھل، غلام قاسم ، وحید علی جبکہ دوسرے فریق کےعاشق، عبدالجبار، شکور جانوری شدید زخمی ہوگئے جنہیں سیٹھارجہ پولیس نے میرواہ اسپتال میں داخل کرادیا مزید تفتیش سیٹھارجہ پولیس کر رہی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں