Advertisement

شکارپور اوور ہیڈ برج کے مرمتی کام میں تاخیر، عوام کیلئے دردسر

June 10, 2019
 

سکھر (بیورو رپورٹ) شکارپور اوور ہیڈ برج کا مرمتی کام سست روی کا شکار ہوکر عوام کے لئے وبال جان بن گیا، شکارپور پھاٹک سمیت اطراف کے علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہنا معمول بنا ہوا ہے، عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شکارپور پھاٹک ریلوے کراسنگ پر تعمیر ہونیوالا شکارپور اوور ہیڈ برج ٹریفک کی گزرگاہ کا اہم ذریعہ ہے، بیرون شہر سے آنیوالے لوگ اور بیرون شہر جانیوالے لوگوں کی بڑی تعداد شکارپور پھاٹک کے بجائے اسی برج سے گزرتے ہیں تاہم طویل عرصے سے برج خستہ حالی کا شکار تھا اور 4ماہ قبل انتظامیہ کی جانب سے برج کا مرمتی کام شروع کیا گیا تھا جو کہ انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ شکارپور اوور ہیڈ برج کا مرمتی کام چیونٹی کی رفتار سے چلنے کے باعث ملٹری روڈ، نواں گوٹھ روڈ، گولیمار روڈ، شکارپور روڈ، سوسائٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ودیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر مذکورہ برج کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرایا جائے تاکہ عوام کو ٹریفک جام کے عذاب سے نجات مل سکے۔


مکمل خبر پڑھیں