Advertisement

جامعہ کراچی ، ایم فل، پی ایچ ڈی میں داخلے کل سے شروع ہونگے

June 10, 2019
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے تحت ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کا آغاز 11جون سے ہوگا جب کہ آن لائن داخلہ فارم 18جون کو جمع کرائے جاسکیں گے،داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے اہل امیدواروں کی فہرست 2جولائی کی جاری کی جائے گی۔ 3سے 12جولائی تک امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے اور داخلہ ٹیسٹ اتوار 14جولائی کو جامعہ کراچی کے متعلقہ شعبہ جات میں منعقد ہو گا ٹیسٹ کے نتائج 18جولائی کو جاری ہونگے۔ جبکہ 19سے 26جولائی سے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز منعقد ہونگے، 31جولائی میں ٹیسٹ میں ہونے والے کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی اور یکم سے 9اگست تک کامیاب امیدوار اپنی فیس جمع کراسکیں گے ایم فل /پی ایچ ڈی /ایم ایس اور ایم ڈی کی کلاسز کا آغاز 15اگست سے ہو گا۔


مکمل خبر پڑھیں