Advertisement

تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں کےلئے مختلف تفریحی پروگرام

June 10, 2019
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے عید اور اس کےبعد مختلف اسپتالوں میں جاکر مریضوں میں پھل اور تحائف تقسیم کیے اور ان کی عیادت کی ۔اس موقع پر مریض بچوں میں بھی تحائف تقسیم کیے گئے جبکہ تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں کےلئے مختلف تفریحی پروگرامات کا بھی انعقاد کیا گیا۔کراچی نفسیاتی اسپتال میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مہمانوں نے مریضوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور ان میں تحائف تقسیم کیے ۔ ماہرین کے مطابق عیدوں اور خوشیوں کے لمحات میں مریضوں کو یاد رکھنے اور ان کےہمراہ یہ لمحات بسر کرنے سے ان میں زندگی کی نئی امنگ پیدا ہوتی ہے اور وہ جلد صحتیابی کی جانب گامزن ہوتے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں