Advertisement

نعتِ رسول ﷺ مقبول سے روحانی و جسمانی سکون حاصل ہوتا ہے،مقررین

June 10, 2019
 

کراچی(پ ر) نعتِ رسول ﷺ مقبول سے روحانی و جسمانی سکون حاصل ہوتا ہے۔ یہ بات شہر قائد ادبی فورم کے تحت منعقدہ نعتیہ مشاعرہ کی صدارت کرتے ہوئے سلطان مسعود شیخ نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد ایک مثبت اور قابلِ تقلید عمل ہے۔ ہمارے معاشرے میں یہ ایک احسن اقدام ہے۔ مشاعرے کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر مبشر عالم نے کہا کہ شہرِ قائد ادبی فورم ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ یہ قابلِ مبارکباد ہیں، ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ ہم ہر اچھے اقدام پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ نعتیہ معاشرے میں سلطان مسعود شیخ، ڈاکٹر مبشر عالم، فیروز ناطق خسرو، راشد نور، مرتضیٰ شریف، صفدر علی انشاء، زرنین مسعود، شاہدہ عروج، فرح دیبا، ڈاکٹر قمر الزماں یوسف زئی، سید غضنفر علی، محترمہ طاہرہ سلیم سوز، علی شاہ، نسیم شیخ، و دیگر شاعروں نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا جسے سامعین نے بے حد پسند کیا۔


مکمل خبر پڑھیں