Advertisement

فلم ’سپر اسٹار‘میں ماہرہ خان کی پہلی جھلک

June 10, 2019
 

اداکارہ ماہرہ خان نےاپنی نئی آنے والی فلم ’سپر اسٹار‘ کی پہلی جھلک جاری کردی ہے ۔

ماہرہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’سپراسٹار‘ کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیاہے، فلم میں ماہرہ خان ’نوری اور بلال اشرف ’سمیر‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔


پوسٹر میں ماہرہ خان نیلی رنگ کی فراگ زیب تن کئے انتہائی خوبصورت انداز میں پوز دیئے کھڑی ہیں جبکہ معروف اداکار بلال اشرف بھی تھری پیس سوٹ میں کسی جینٹل مین سے کم نہیں لگ رہے۔

فلم کی کہانی پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹارز کی چمکتی دمکتی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے،فلم کی ہدایات محمد احتشام الدین نے دی ہیں جبکہ کہانی اذان سمیع خان نے لکھی ہے۔

فلم میں ماہرہ خان اور بلال اشرف سمیت علی کاظمی اور دیگر اداکار بھی نظر آئیں گے۔

فلم رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


مکمل خبر پڑھیں