Advertisement

نیویارک ٹرین میں چوہے کی آمد سے مسافر پریشان

June 10, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کبھی کبھی لوگوں کو ایسی غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب اُنہیں سجھائی نہیں دیتا کہ کیا کریں اور کیا نا کریں۔

ایسی ہی کچھ غیر متوقع صورتحال کا سامنانیویارک کی سب وے ٹرین میں موجود درجنوں مسافروں کو کرنا پڑا جب ٹرین میں چوہے میاں بھی سوار ہوگئے۔

سب وے ٹرین میں چوہے کے سامنے آنے کی دیر تھی کہ سارے مسافروں میں کھلبلی مچ گئی،کوئی موٹے تازے چوہے کو دیکھ کر چلاتا نظر آیا تو کوئی سیٹ پر جاچڑھا جبکہ چند مسافروں نے صرف اپنی ٹانگیں اوپر کرلینے پر ہی اکتفا کیا۔


مکمل خبر پڑھیں