ماں کا نعم البدل نہیں، مادہ بگلے نے چوزوں کو بچالیا

June 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


کہتے ہیں کہ ماں کا نعم البدل اس دنیا میں کوئی نہیں اور یہ مثال صرف انسانوں ہی نہیں بلکہ جانوروں پر بھی لاگوہوتی ہے کیونکہ وہ بھی جذبات سے عاری نہیں ہوتے۔

رومانیہ میں ایسا ہی ایک واقعہ دیکھنے کو ملا جہاں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ایک گھونسلے میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اس میں موجود کئی بگلے وہاں سے نکل گئے لیکن چند بچے رہ گئے،مادہ بگلے نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انہیں بچانے کی ٹھانی اور ان پر بیٹھ گئی۔

بعد ازاں ماں اور بچوں کو مقامی تنظیم نے گھونسلے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔