Advertisement

فرانس پہاڑوں کے درمیان رسی پر چلنے کا مظاہرہ

June 10, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


فرانس کے پہاڑوں کے درمیان ایک خطرناک مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کوسطح زمین سے300میٹر کی بلندی پر دو چوٹیوں کے درمیان بندھی رسی پر چلنے کا مظاہرہ کرناتھا۔

اس چیلنج میں حصہ لینے کیلئے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے20خطروں کے کھلاڑی یہاں پہنچے اوراپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کیا۔

مقابلے کیلئے خصوصی طور پر800میٹر طویل رسی باندھی گئی جس پر خطروں کے کھلاڑی چلتے ہوئے جیت کی کوششوں میں مگن نظر آئے۔

اس دوران میزبان ملک فرانس سے تعلق رکھنے والےMattis Reisnerنے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19منٹ 50سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے یہ مقابلہ جیت لیا۔


مکمل خبر پڑھیں