Advertisement

مہاتیر محمد نے بھارت کو پھر ناں کہہ دیا

June 10, 2019
 

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایک بار پھر بھارت کو ناں کہہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاتر محمد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہیں کریں گے۔

ملائیشیا گزشتہ برس بھی بھارت کی درخواست رد کرچکا ہے۔

فائل فوٹو

ایک تقریب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھارت بے دخلی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر کو بھارت میں اپنے خلاف شفاف مقدمہ چلنے کی امید نہیں ہے۔

بھارت میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے فنڈنگ اور مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزامات ہیں۔

بھارتی الزامات کے بعد ملائیشیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو وہاں مستقل رہائش کا اجازت نامہ حاصل ہے۔


مکمل خبر پڑھیں