Advertisement

داعش کی افغانستان میں قدم جمانے کی کوشش

June 11, 2019
 

کابل (جنگ نیوز) افغانستان ميں تعينات امريکی افواج اور افغان فوج کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش عراق اور شام ميں پسپائی کے بعد افغانستان ميں اپنے قدم جمانے کی کوششوں ميں ہے۔ دونوں ملکوں کے سکيورٹی حکام نے پير کو مختلف بيانات ميں خبردار کيا ہے کہ يہ گروہ نئی بھرتيوں کے ساتھ ساتھ امريکا اور ديگر مغربی ممالک پر حملوں کی منصوبہ بندی ميں بھی مصروف ہے۔ افغانستان ميں تعينات ايک سينئر امريکی اہلکار نے بتايا کہ افغانستان ميں حاليہ چند حملے، يورپ اور امريکا ميں بڑے حملوں کی تياری ہے۔ اس اہلکار کے مطابق گروہ کا ہدف مغربی ممالک ميں حملے کرنا ہے اور يہ صرف وقت کی بات ہے کہ جنگجو اپنے اس منصوبے کو کب پايہ تکميل تک پہنچائيں گے۔


مکمل خبر پڑھیں