Advertisement

آسٹریلوی سرکاری نشریاتی ادارے کا اپنے دفاتر پر پولیس چھاپوں کیخلاف قانونی کارروائی پر غور

June 11, 2019
 

کینبرا (جنگ نیوز) آسٹريلوی پبلک براڈکاسٹر اپنے دفاتر پر پوليس کے ايک حاليہ چھاپے ميں قبضے ميں ليے گئے دستاويزات کی واپسی کے ليے قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔ آسٹريلين براڈکاسٹنگ کارپوريشن ( اے بی سی) کی سربراہ ايٹا بٹ روز نے يہ بات پير کو ملکی وزير اعظم سے اپنی ملاقات سے قبل کہی۔ ان کے بقول اس سلسلے ميں وکلاء سے رجوع کيا جا چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے بدھ کو سڈنی ميں اے بی سی کے ہيڈ کورٹرز پر پوليس نے چھاپہ مار کر ايک سو کے قريب دستاويزات اپنی تحويل ميں لے ليے تھے۔


مکمل خبر پڑھیں