Advertisement

عبدالحلیم پراچہ اور امین الدین کو گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے احکامات

June 11, 2019
 

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے قاضی لائیق کے خلاف دائر ریفرنس میں معاون ملزمان سابق ڈائیریکٹر پی ڈی اے عبدالحلیم پراچہ اور امین الدین کے پیش نہ ہونے پر گرفتار کرنے اور عدالت مین پیش کرنے احکامات جاری کردیئے ۔ گزشتہ روز جب فاضل جج نے ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران معاون ملزمان سابق ڈائیریکٹر پی ڈی اے عبدلحلیم پراچہ اور امین الدین عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ جس کے بعد فاضل عدالت نے ملزمان کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کر تے ہوئے اُسے 25جون تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔


مکمل خبر پڑھیں