Advertisement

ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کرنے کے احکامات

June 11, 2019
 

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاورمحمد ساجد نے لاکھوں روپے مالیت کی 16کلوگرام ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے نورعالم خان ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق محکمہ ایکسائز نے 19اپریل2017ء کو ایک کارروائی کے دوران ملزم قیصرجان ساکن باڑہ کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 16کلوگرام ہیروئن برآمد کی تھی جوملزم نے گاڑی کے دروازوں میں چھپارکھی تھی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔


مکمل خبر پڑھیں