ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے صدر مملکت کو بجٹ تجاویز پیش کر دیں

June 11, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے صدر مملکت ڈ اکٹر عار ف علوی کو بجٹ تجاویز پیش کر دیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈ اکٹر عار ف علوی سے آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد شر جیل گوپلانی اور سینئر وائس چیئرمین صابر بنگش نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران 11 جون کو وفاقی حکو مت کی جانب سے آ ئندہ پیش کیے جانے والے قومی بجٹ پر تباد لہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرصدر مملکت ڈ اکٹر عار ف علوی نے آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن چیئر مین محمد شر جیل گوپلانی کو اس بات کی یقین د ہانی کر ائی کے آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی گئی بجٹ تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد شر جیل گوپلانی نے صدر مملکت ڈ اکٹر عار ف علوی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے مزید اہم کردار ادا کر نا چاہتی ہے۔شر جیل گوپلانی نے کہا کہ پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ملک کی معیشت کی بہتری اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے بجٹ تجاویز پیش کیں ہیں تاکہ ہماری اس بجٹ تجاویز سے ملکی ایکسورٹ میں مزید اضافہ ہو اور زرمبادلہ کے ذ خائر بڑھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام حقائق اور اعداد و شمار کی روشنی میں ہم حکومت پاکستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ لکڑی 44.03 اور 44.07 پر عائد ڈیوٹیز، سیلز ٹیکسز اور وتھ ہولڈنگ ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کردے، اگر حکومت ہمارے یہ مطالبے تسلیم کرتی ہے تو اس کا سب سے بڑا فائدہ تعمیراتی صنعت کو ہوگا، جو کہ بالواسطہ اور بلا واسطہ 40 سے زائد صنعتوں کی بحالی کا سبب بنے گا ساتھ ہی وسیع پیمانے پر روزگار کی فراہمی کا سبب بنے گا۔ حکومت کے 50 لاکھ کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں زبردست معاون ثابت ہوگا اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا باعث ہوگا، جس کی اس وقت اس ملک کو شدید ضرورت ہے۔شرجیل گوپلانی نے کہا کہ ہم آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران وزیر اعظم پاکستان عمران خان،مشیر خزانہ پاکستان حفیظ شیخ،مشیر برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل عبدالرزاق داؤد،مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی، ملک امین اسلم، اسٹیٹ وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی، زرتاج گل،اسٹیٹ وزیر برائے رونیو اینڈاکنامک افئیر حماد اطہر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لکڑی 44.03 اور 44.07 پر عائد ڈیوٹیز، سیلز ٹیکسز اور وتھ ہولڈنگ ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے اور اس سلسلے میں ہم اس کے مثبت اثرات جو اس ملک کی معاشی ترقی اور اس ملک میں روزگار کو حاصل ہوں گے اس کے تمام حقائق اور دلائل بھی پیش کرنے کو تیار ہیں۔