Advertisement

مائیک پومپیو رواں ماہ بھارت کا دورہ کریں گے

June 11, 2019
 

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو رواں ماہ بھارت کا دورہ کریں گے، دورے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مائیک پومپیو 24 جون کو نئی دلی کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں، بھارت کے دورے کے بعد وہ سری لنکا کا بھی دورہ کریں گے۔

اس کے علاوہ مائیک پومپیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ اوساکا میں جی 20 ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔


مکمل خبر پڑھیں