Advertisement

امریکا،بلند عمارت کی چھت پر ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ

June 11, 2019
 

امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ہیلی کاپٹر بلند عمارت کی چھت پر کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا،حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

حادثےکے بعد عمارت کی چھت پرآگ لگ گئی جسے ریسکیو اداروں نے جلد ہی بجھادیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ سیونتھ ایونیو پر پیش آیا۔حادثے میں عمارت میں موجود کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

نیویارک کے گورنر کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی نہیں تھا۔امریکی صدر ٹرمپ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے کے مقام پرپہنچے والے ریسکیو اہلکاروں کو شاباش بھی دی۔


مکمل خبر پڑھیں