Advertisement

عالیہ بھٹ نے فلم میں میک اپ کا خرچہ کیسے بچایا؟

June 11, 2019
 

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی اگلی فلم ’ سڑک 2 ‘ میں میک اپ کے بغیر نظر آئیں گی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور ڈائریکٹر مہیش بھٹ 1991 میں بننے والی فلم ’ سڑک ‘ کا سیکوئل ’ سڑک 2‘ بنانے جا رہے ہیں جس میں اُنہوں نے اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کومرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا ہے۔ فلم اگلے سال 10 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی ٹیم نےبھارتی ویب سائٹ’ مڈ ڈے‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور عالیہ بھٹ شوٹنگ کے لیے صرف 25 منٹ میں تیار ہو گئیں تھیں،اس دوران انہوں نے بہت کم میک اپ کا استعمال کیا، اُن کے کردار کی نوعیت بھی ایسی ہے کہ اُنہیں میک اپ کی ضرورت نہیں۔

26 سالہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی یہ پہلی فلم نہیں ہے جس میں انہوں نے میک اپ کا استعمال نہیں کیا ہے، اس سے قبل بھی 3 فلموں ’ہائی وے‘، ’ اُڑتا پنجاب‘ اور’ راضی ‘ میں بھی انہوں نے میک اپ استعمال نہیں کیا تھا۔

1991 میں بننے والی فلم سڑک میں سنجے دت اور پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھےجبکہ اس فلم کے بننے والے سیکوئل ’سڑک 2‘ میں عالیہ بھٹ ، ادیتا رائے، سنجے دت سمیت پوجا بھٹ بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ’کلنک‘ کی ہیروئن عالیہ کی اگلے سال4 فلمیں ریلیز کی جائیں گی جس میں’سڑک 2‘، ’ براہمسترا ‘ اور ’ تخت ‘ سمیت ایک تیلگو فلم بھی شامل ہے۔


مکمل خبر پڑھیں