Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی،2 کشمیری شہید

June 11, 2019
 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،قابض بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے نام پر علاقے کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کر کے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کے دوران شہید کیا جس کے بعد علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

بھارتی فوج اور پولیس نے پُرامن مظاہرین پر فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا ۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں