Advertisement

ایڈونچر فلم 'دی لائن کنگ کی نئی جھلکیاں

June 11, 2019
 

اینیمیٹیڈ ایڈونچر فلم 'دی لائن کنگ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

ہدایتکارجان فیوریو کی اس دلچسپ فلم کی کہانی افریقہ کے سمبھا نامی ایک ایسے ننھے شیر کے گرد گھوم رہی ہے جواپنا پرائیڈ واپس لینے کے لئے مستقبل میں جنگل میں ہونے والی بغاوت کو نہ صرف کچلے گا بلکہ دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جنگل کے بادشاہ کی حیثیت سے انتظام سنبھال لے گا۔

کیرن گلکسٹ، جیفرے سلور اور جان فیوریو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے و الی اس فلم کے دلچسپ کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وو ڈ اداکارسیٹ روجن، بیونسے،جیمز ایرل،ڈونلڈ گلور،بلی ایچنر اور ایلفرے ووڈلڈ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ر یکارڈ کروائے گئے ہیں۔

ڈرامہ، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور اس لائیو ایکشن فلم کو موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹودیوز کے تحت 19جولائی کو نمائش کے لئے پیش کر دیا جائیگا۔


مکمل خبر پڑھیں