Advertisement

گریڈسولہ تک ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ

June 11, 2019
 

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گریڈ ایک سے سولہ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔جبکہ گریڈ سترہ سے بیس تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ فیصد تک اضافہ ہوگا۔جبکہ گریڈ اکیس اور بائیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں کسی اضافے کی تجویز نہیں ہے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے منگل کی شام قومی اسمبلی میں وفاقی میزانیہ برائے 2019-20پیش کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے اپنی تنخواہوں میں رضاکارانہ طور پر دس فیصد کمی کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مزدوروں کی کم از کم اجرت 17ہزار پانچ سوروپے مقررکئے جانے کی تجویز بھی ہے۔جبکہ ریٹارئرڈ سرکاری ملازمین کے پنشن میں بھی دس فیصد اضافے کی تجویز ہے۔


مکمل خبر پڑھیں