پاک، آسٹریلیا میچ ہونا دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہے، وسیم اکرم

June 11, 2019

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ ہونا دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہے، دونوں ٹیمیں اس میچ میں دو پوائنٹ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میچ کے حوالے سے کسی صورت ریلیکس نہ ہو، آسٹریلین ٹیم ہار کر آرہی ہے، لیکن جب وہ زخمی ہوتے ہیں تو خطرناک بھی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کنڈیشن میں آج کل ہر ٹیم بولنگ کرنا چاہے گی، پاکستان کو نئے گیند سے وکٹ لینا ہوگا ،بھارت نے مکمل کنٹرول کے ساتھ آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ٹاپ تھری کا کافی اہم کردار ہوگا ، امام الحق اور بابر اعظم اچھا پرفارم کررہے ہیں، دونوں کو تھوڑا سنبھل کر کھیلنا ہوگا ، ہر بولر کو آگے آکر نہیں کھیل سکتے۔