Advertisement

بارود برآمد گی کے دو ملزموں کو جرمانہ

June 12, 2019
 

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمد ہونے کے الزام میں ملوث دونوں ملزمان کو جرمانہ ادا کرنے پر رہا کر دیا۔ ٹیکسلا پولیس نے بارودی مواد برآمد ہونے پر محمد اسلم اور پھل شاہ کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کی تو انہوں نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا جس پر عدالت نے اسلم کو دو اور پھل شاہ کو تین ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔


مکمل خبر پڑھیں