Advertisement

پنڈ دادن خان ، نوجوان در یا میں ڈو ب کر جا ں بحق ، حادثا ت میں درجنوں زخمی

June 12, 2019
 

پنڈدادنخان (نامہ نگار) پنڈدادنخان میں حادثا ت میں درجنوں زخمی ہوگئے پنڈدادنخان کے نواحی قصبہ پنن وال میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس سے خالدہ بی بی خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈھوک وینس کے قریب دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 62سالہ عباس علی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے سگھر پور دریائے جہلم کے قریب ایک نوجوان دریا میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا نثار احمد نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس نے اسے کچل دیا واضح رہے کہ للہ موٹر وے انٹرچینج پنڈدادنخان تک 20 کلو میٹر سڑک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے اور تمام پل ٹوٹنے کے باعث اس 20کلو میٹر لمبے روڈ پر موٹر سائیکلوں، ویگن، بسوں،ٹریکٹر ٹرالیوں اور ٹرالوں کے باعث سینکڑوں حادثات ہوچکے ہیں جن میں درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع اور سینکڑوں افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری جوکہ اسی حلقے کے ایم این اے ہیں اور ہر ہفتے اسی ٹوٹی پھوٹی روڈ سے گزر کر اسلام آباد اور لاہور بذریعہ موٹر وے جاتے ہیں مگر اب تک عملی طور پر اس خستہ ہال سڑک کے بار بار دعوے کرنے کے باوجود مرمت نہ ہوسکی۔


مکمل خبر پڑھیں