Advertisement

پوٹھوہارڈویژن کے مختلف تھانوں میں سوکے قریب اہلکاروں کی تقرریاں

June 12, 2019
 

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پوٹھوہارڈویژن کے مختلف تھانوں میں ایک سوکے قریب تھانیداروں اورسپاہیوں کی تقرریاں کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق پوٹھوہارڈویژن کے پولیس سٹیشنوں میں نفری کی کمی پوری کرنے کے لئے سی پی اوکے حکم پرایک سوکے قریب اپرسب آرڈی نیٹ اورلوئرسب آرڈی نیٹ ملازمین کی تعیناتیاں کی گئی ہیں ۔مذکورہ ملازمین قبل ازیں مختلف دفاتر، گاردوں اورپولیس لائن میں تعینات تھے ان ملازمین کوپوٹھوہارڈویژن کے کینٹ اورسول لائن سرکلوں کے 8تھانوں میں تعینات کیاگیاہے ۔


مکمل خبر پڑھیں