Advertisement

دہشت گردی مقدمات میں شہادتیں قلمبند ایک ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ

June 12, 2019
 

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے دو روز قبل کارروائی کر کے عبدالجبار کو حراست میں لیا تھا۔ عدالت نے تھانہ حضرو اٹک میں درج اغوا برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزم محمد اسحاق کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے سترہ جون اور تھانہ مری میں درج بھتہ کیس کے ملزم عبدالباسط کیخلاف پانچ گواہ قلمبند کر کے آج بارہ جون کو مزید شہادتیں طلب کرلیں۔ خصوصی عدالت نمبر تین کے جج عبدالرحیم نے تھانہ سٹی راولپنڈی کے ایس ایچ او پر فائرنگ کے الزام میں ملوث ملزم حبیب رحیم کیخلاف تین گواہ قلمبند کر کے اٹھارہ جون کو مزید شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کی۔


مکمل خبر پڑھیں