حکومت نے آئی ایم ایف دوست بجٹ پیش کیا،ساجد میر

June 12, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیرسینیٹرپروفیسر ساجد میرنے کہا کہ حکومت نے عوام دوست نہیں آئی ایم ایف دوست بجٹ پیش کیا۔ جو عوام دشمنی پر مبنی ہے۔ نئے ٹیکسوں سے مہنگائی کا سونامی آئے گا ۔۔ بجٹ پر اپنے ردعمل میں پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ۔ بجٹ سے بیروزگاری بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے اربوں روپے کا بجٹ کھارہے ہیں۔ سفید ہاتھی بنے اداروں سے متعلق فیصلے کرنا ہوں گے۔ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدے پر پورے نہیں اُتر سکی۔ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگا کر حکومت نے پوری قوم کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے۔