Advertisement

خانوزئی: زیارت موڑ پر ویگن اور گاڑی میں تصادم، 12افراد زخمی

June 12, 2019
 

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) خانوزئی زیارت موڑ پر تیز رفتاری کے باعث مسافر ویگن اور گاڑی میں تصادم خواتین اور بچوں سمیت 12افراد زخمی ہو گئے لیویز کے مطابق زیارت سے آنے والی مسافر ویگن او ر ایک گاڑی میں منگل کی شام کو تیزرفتاری کے باعث تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار چار خواتین پانچ بچوں سمیت12افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر لیویز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا۔


مکمل خبر پڑھیں