Advertisement

ارباب حیات خان کا بیٹے اور نواسےکےقاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

June 12, 2019
 

پشاور(لیڈی رپورٹر) پشاور کے علاقہ دیہہ بہادر کے رہائشی ارباب حیات خان نے خیبر پختونخوا حکومت سے اپنے بیٹے اور نواسے کیےقاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کی جانب سے زبردستی صلح کروانے کی کوششوں کا بھی نوٹس لیا جائے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیات خان نے کہا کہ دیہہ بہادر کے رہائشیوں ذوالفقار، جبار، مختیار پسران صنوبر، انور ولد موسم اور سہراب ولد رستم نے تقریباً پانچ سال قبل بھتہ نہ دینے پر مبینہ طور پر ان کے بیٹے ارباب عثمان اور نواسے ارباب اسحاق کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جس کی آیف آئی آر بھی تھانہ بھانہ ماڑی میں درج ہے لیکن مقتولین اب بھی نہ صرف آزاد گھوم پھر رہے ہیں بلکہ زبردستی صلح کروانے کیلئے ان پر دباؤ بھی ڈال رہے ہیں جبکہ ساتھ ان کی مارکیٹوں میں دکانداروں کوبھی تنگ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے نجی سکیورٹی گارڈز رکھے ہیں۔انہوں نے وزیرا علیٰ، آئی جی پی اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔


مکمل خبر پڑھیں