Advertisement

پن بجلی خالص منافع کے حصول کیلئے بھرپور جدّوجہد جاری ہے‘ حمایت اللہ

June 12, 2019
 

پشاور ( نیوزڈیسک )وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے توانائی و برقیات حمایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پن بجلی خالص منافع صوبے کا جائزحق ہے اور اس کے حصول کے لیے بھرپور جدّوجہد جاری ہے۔یہ بات انہوں نے پن بجلی خالص منافع کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کے دوران کہی۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ چیئرمین واپڈا،چیئرمین ارسا اسلام آباد،سیکرٹری خزانہ خیبر پختونخوا نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مشیر توانائی نے پن بجلی خالص منافع کے حوالے سے حکومت خیبر پختونخواکا موقف بھرپور انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو پن بجلی خالص منافع اے جی این قاضی فارمولے کے مطابق دیا جائے اور یہ صوبے کا جائز حق ہے اور اس سلسلے میں بھرپور جدوجہد کی جائے گی ۔


مکمل خبر پڑھیں