Advertisement

بڈھنی میں ظالمانہ لو ڈشیڈنگ ‘واپڈا ہائوس کے گھیرائو کی دھمکی

June 12, 2019
 

پشاور( وقائع نگار)پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھنی کے پی69کے اہالیان نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کیخلاف واپڈا ہائوس کے گھیرائو کی دھمکی دی ہے ‘ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ بڈھنی میں گزشتہ کئی دنوں سے غیر اعلانیہبجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے‘بجلی بندش کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیںاراکین اسمبلی علاقے کا دورہ کریں ‘مسائل فوری حل نہ ہوئے توسڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے‘انہوں نے کہا کہ پہلے بجلی ہوتی نہیں اور اگر چند لمحوں کیلئے آبھی جائے تو وولٹیج اتنی کم ہوتی ہے کہ اس سے معمولات زندگی انجام نہیں دئیے جا سکتے‘گھروں میں پانی ناپید ہے‘ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں‘ علاقہ کے عوام نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور چیف ایگزیکٹو پیسکو سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر علاقے کے عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔


مکمل خبر پڑھیں