با ر ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کا پشاور با ر کے وکلاء کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام

June 12, 2019

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور با ر ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ نے پشاور با ر کے وکلاء کیلئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا ، جس میں کیثر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی ۔ گزشتہ روز نیو ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقد ہونیوالی عید ملن میں ڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن جج یونس خان اور ایڈیشنل سیشن ججز سمیت دیگر تمام سول ججز جوڈیشنل مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ پشاور ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے کابنیہ کے صدر سید تیمور علی شاہ، جنرل سیکرٹری قیصر زمان او پریس سیکرٹری واحد خلیل ایڈوکیٹ سمیت دیگر عہداران بھی موجود تھے۔