Advertisement

نیب نے زرداری کو 2اٹینڈنٹس فراہم کرنے کی منظوری دیدی

June 12, 2019
 

راولپنڈی (این این آئی)نیب راولپنڈی نے جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو 2 اٹینڈنٹس فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔آصف زرداری نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو خط لکھ کر اٹینڈنٹس فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس میں انہوںنے کہاکہ اگر اٹینڈنٹ کی سہولت نہ دی گئی توان کی زندگی کوخطرہ ہوسکتاہے،ان کو دن رات اٹینڈ نٹ کی ضرورت ہوتی ہے، وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ آصف زرداری کے اٹینڈنٹس نہال چند دن کے اوقات میں جبکہ لیاقت علی رات کے اوقات میں ان کی ا دویات اور صحت کا خیال رکھیں گے۔


مکمل خبر پڑھیں