Advertisement

آف شور ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے اقدامات تجویز

June 12, 2019
 

اسلام آباد(اے پی پی) مالی بل 2019ءمیں آف شور ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنےکیلئےاقدامات تجویزکئےگئےہیں جس کے مطابق کسی بھی آف شور ٹیکس نادہندہ کو اپنے کل ٹیکس کا 200 فیصد یا ایک لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے مالیاتی بل 2019ءمیں آف شور ٹیکس نادہندگان کے حوالے سے تجویز کیا گیا ہے کہ انہیں ایک لاکھ روپے یا 200 فیصد کے برابر رقم بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ اثاثے منتقل کرنے والے فرد پر ایک لاکھ روپے یا اس کی رقم کا 100 فیصدتک بطورجرمانہ ادا کرنے کی تجویز ہے۔


مکمل خبر پڑھیں